جاپان میں طوفانی بارشوں سے 50 افراد ہلاک

جاپان میں طوفانی بارشوں سے 50 افراد ہلاک اور 48 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں طوفانی بارشوں سے 50 افراد ہلاک اور 48 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے، جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 50 افراد ہلاک جبکہ 48 لاپتہ ہیں، حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلیے فوج طلب کر لی ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے مرکزی جزیرے ہونشو کے 3 اضلاع کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے خبردار رہیں، ان اضلاع میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں میں طغیانی اور طوفانی ہواؤں کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں سے کئی اہم شہر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

News Code 1882038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =