مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر لیاری کے علاقہ میں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میںم تعدد گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے این اے 246 لیاری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ بلاول بھٹو خطاب کے لیے لیاری کے دورے پر پہنچے تو جونا مسجد کے مقام پر مسلح افراد قافلے کو آگے جانے سے روک دیا۔نامعلوم مسلح افراد نے بلاول کے قافلے پر حملہ کردیا اور شدید نعرے بازی کی جب کہ پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ مشتعل مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھارکھے تھے اور جیسے ہی بلاول بھٹو کی گاڑی قریب آئی تو اس کو گھیرے میں لے کر شدید پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے پرچم بھی نذر آتش کردیئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر لیاری کے علاقہ میں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میںم تعدد گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔
News ID 1881866
آپ کا تبصرہ