30 جون، 2018، 6:39 PM

ہندوستان میں بچوں کے اغوا کے افواہ پھیلنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک

ہندوستان میں بچوں کے اغوا کے افواہ پھیلنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک

ہندوستان میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کے افواہ پھیلنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کے افواہ پھیلنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کئی ریاستوں میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ بھارت میں سرگرم ہوگیا ہے۔ ان ویڈیوز اور پیغامات کے نتیجے میں بھارت کی 10 ریاستوں میں ایسے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مقامی لوگوں نے کسی شخص کو اغوا کار سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

افواہوں اور جھوٹی خبروں کے نتیجے میں ہجوم کے تشدد سے اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، جو بعد میں بے گناہ اور بے قصور ثابت ہوئے۔ ان سوشل میڈیا ویڈیوز کی وجہ سے شہریوں میں شدید بے اعتباری اور عدم اعتماد کی کیفیت پائی جاتی ہے جو کسی بھی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہی اس کو پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کردیتے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں اور ویڈیوز پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔  تازہ ترین واقعہ ریاست تری پورہ میں پیش آیا جہاں ہجوم نے ایک شخص کو بچوں کا اغوا کار ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ سرکاری ملازم تھا جسے ریاستی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہوں کے تدارک کی ذمہ داری اور عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

News ID 1881844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha