ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کےلیے پولنگ کاآغاز

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کےلیے پولنگ کاآغاز ہو گیا ہے صدارتی میدان میں صدر اردوغان کے مقابلے میں 5 امیدوار موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کےلیے پولنگ کاآغاز ہو گیا ہے صدارتی میدان میں صدر اردوغان کے مقابلے میں 5 امیدوار موجود ہیں۔اطلاعات کے مطابق اپوزیشن رہنما محرم اِنجے سے صدر اردوغان کا کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ ترکی میں 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں جو پارلیمنٹ کی 600 نشستوں کے لیے بھی ووٹ ڈالیں گے۔ صدارتی انتخابات میں امیدوار کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔

News Code 1881643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =