مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے کے صدر ایمرسن منینگیگوا کی ریلی میں دوران خطاب دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ صدر کو کوئی گزند نہیں پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایمرسن منینگیگوا بلاوایو میں ایک اسٹیڈیم میں صدارتی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ دھماکہ ہوا جہاں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایمرسن منینگیگوا اپنی تقریر ختم کر کے واپس جارہے تھے۔ یاد رہے کہ ایمرسن منینگیگوا نے گزشتہ سال نومبر میں فوجی مداخلت کے دباو پر سابق صدر رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد عبوری طور پر صدر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔ زمبابوے میں 30 جولائی کوسابق صدر موگابے کے بغیر پہلی مرتبہ صدارتی انتخاب ہوگا جہاں 1980 میں آزادی کے بعد موگابے مسلسل حکمران رہے ہیں۔واضح رہے کہ زمبابوے میں اگلے ماہ صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں جس کے سلسلے میں ملک میں انتخابی مہم جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ