امریکہ کو اینجرلیک سے ایران پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ترکی کے وزير اعظم بنعلی ایلدریم نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف حملے میں ترکی کے اینجرلیک ايئر بیس کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم بنعلی ایلدریم نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف حملے میں ترکی کے اینجرلیک ايئر بیس کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترک وزير اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کوکسی بھی قیمت پر ترکی کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایلدریم نے کہا کہ 600 سے ایران اور ترکی کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی ترکی اپنے ہمسایہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دےگا۔

News Code 1881464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =