مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 25 سے زائد سیاح " نالہ جاگراں " میں جاگرے جن میں سے اب تک چار افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔ ڈوبنے والے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دریا میں گرے سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دریا کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد سیاح کھڑے تھےکہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور پل پر موجود تمام لوگ نالے میں بہہ گئے۔ نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے بہتا ہے لہٰذا گرنے والے سیاحوں کےبچنے کی امید بہت کم ہے۔ نالے میں ڈوبنے والے چار سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے علاقہ وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 25 سے زائد سیاح " نالہ جاگراں " میں جاگرے جن میں سے اب تک چار افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
News ID 1880678
آپ کا تبصرہ