مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت کے مطابق داعش کے ایک دہشت گرد نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا جس کا تعلق چچن سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 5 کو زخمی کردیا۔ پیرس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیرس کے ضلع اوپرا میں زیادہ تر لوگ مختلف ممالک سے گھومنے پھرنے کی غرض سے آتے ہیں، اور حملہ آور نے بھی سیاحوں کو نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔حملہ آور کا تعلق وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش سے ہے اور داعش نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پانچوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
فرانس میں دہشت گردانہ حملے میں ایک شخص ہلاک، 5 زخمی/ چاقو بردار دہشت گرد چچنی نکلا
فرانسیسی حکومت کے مطابق داعش کے ایک دہشت گرد نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا جس کا تعلق چچن سے بتایا جاتا ہے۔
News ID 1880674
آپ کا تبصرہ