مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الیمن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی فراری اور مستعفی حکومت کے وزير خارجہ عبد الملک المخلافی نے سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات کو یمن کے فراری اور مستعفی صدر منصور ہادی کی عدن واپسی میں سب سے رکاوٹ قراردیا ہے۔ المخلافی نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان ہادی کی عدن واپسی کے سلسلے میں شدید اختلاف پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے مستعفی صدر ہادی عدن واپس نہیں لوٹ سکے ہیں۔ یمن کی فراری اور مستعفی حکومت کے نائب وزير اعظم اور وزیر داخلہ احمد المسیری نے بھی کہا ہے کہ ہادی اور امارات کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے جسےمذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یمن کی فراری اور مستعفی حکومت کے وزير خارجہ عبد الملک المخلافی نے سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات کو یمن کے فراری اور مستعفی صدر منصور ہادی کی عدن واپسی میں سب سے رکاوٹ قراردیا ہے۔
News Code 1880113
آپ کا تبصرہ