چین میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک

چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژی میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژی میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنگ دے ژن شہر میں زیر زمین گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے دوران دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فضا میں گرد کے بادل چھا جبکہ لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔تاہم زخمیوں کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔

News Code 1879618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =