افغانستان میں دو ماہ کے دوران  140 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے دو ماہ کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو اہم رہنماﺅں سمیت 140 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو اہم رہنماﺅں سمیت 140 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اور افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دو ماہ میں داعش کے دو اہم رہنماﺅں سمیت ایک سو چالیس سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔نیٹو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے، آپریشنز میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابوسمایا مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں رہنما 28 جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے۔ گزشتہ دو ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید ایک سو چالیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1879489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =