امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ نہایت ہی اہم قراردیدیا

امریکہ کے سینیئر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ نہایت ہی اہم ہے معاہدہ ختم ہوجانے کی صورت میں معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سینیئر جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ نہایت ہی اہم ہے معاہدہ ختم ہوجانے کی صورت میں معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔سینیٹ کی فوجی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کیا گیا جوہری معاہدہ ختم ہو جاتا ہے، تو ایرانی جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام سے نمٹنے کے لئے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ضروری ہو گا۔ جنرل ووٹل کا مزید کہنا تھا کہ وہ جیمز میٹس اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے متفق ہیں کہ ایرانی جوہری معاہدہ امریکی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

News Code 1879369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =