مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں مسلمانوں پر بدھسٹوں کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں،بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے جب کہ حکومت نے فسادات میں کئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ کشیدہ حالات کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
News ID 1879221
آپ کا تبصرہ