پاکستان میں حفاظتی ٹیکے لگنے سے 3 بچے جاں بحق

پاکستان کے علاقہ نواب شاہ میں حفاظی ٹیکے لگنے سے 3بچے دم توڑ گئے ہیں جبکہ سات بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ نواب شاہ میں حفاظی ٹیکے لگنے سے 3بچے دم توڑ گئے ہیں جبکہ سات بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر مظہر کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے تھے ، موت کی وجہ کیا ہے،تحقیقات کی جارہی ہیں ، اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی ، واقعے کےبعد ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم ملتوی کردی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بچوں کی موت حفاظتی ٹیکے لگانے سے ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت سکندر میندھروکا کہنا ہے کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے، متاثرہ بچوں کو کراچی منتقل کررہے ہیں،جو دوائیں پلائی گئیں اس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں بچو ں کی ویکسی نیشن کی جاتی ہے، کبھی کسی ڈرگ سے ری ایکشن ہوسکتا ہے، یا کسی کی غلطی بھی ہوسکتی ہے، جاں بحق بچوں سے متعلق تحقیقات ہوں گی، واضح ثبوت ملنے پر ایکشن لیا جائے گا۔

News Code 1879148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =