امارات کے ارب پتی شہری کا اسرائيل کے ساتھ صلح کرنے کا بے شرمانہ مطالبہ

متحدہ عرب امارات کے ایک ارب پتی شہری نے عرب ممالک سے اسرائيل کے ساتھ صلح کرنے کا بے شرمانہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل ایک حقیقت ہے اور عرب ممالک کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایک ارب پتی شہری نے عرب ممالک سے اسرائيل کے ساتھ صلح کرنے کا بے شرمانہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائيل ایک حقیقت ہے اور عرب ممالک کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اماراتی ارب پتی نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی تقریبات میں شرکت اور اس کی  کھیلوں میں شرکت کے سلسلے میں رکاوٹ ایجاد نہیں کرنی چاہیے۔ اس نے کہا کہ عرب اگر صلح چاہتے ہیں تو انھیں تعصب پر مبنی درخواستوں کو نظر انداز کرنا چاہیے اور عقلمندانہ فکر کرنی چاہیے ۔ اسرائيل ایک حقیقت ہے اور عرب ممالک کو چآہیے کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کرلیں۔ الحبتور ابو ظہبی کے امیر کے بہت  قریبی معتمد اور مؤثر شخصیت ہیں ۔جبکہ عرب ممالک کے اسرائيل کے ساتھ آشکارا اور پنہاں تعلقات کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کے علاوہ اکثر عرب ممالک اسرائيل کے حامی اور طرفدار ہیں۔  

News Code 1879134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =