تہران میں 2۔5 شدت کا زلزلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کا دارالحکومت تہران 2۔5 شدت کے زلزلے سے لرز گیا جبکہ اطراف کے صوبوں قم ، البرز، قزوین اور مرکزی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کا دارالحکومت تہران 2۔5 کی شدت کے زلزلے سے لرز گیا جبکہ اطراف کے صوبوں قم ، البرز قزوین اور مرکزی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ایران کے جیولوجیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ کا مرکز صوبہ تہران اور البرز کے درمیان ہے۔ ابھی تک جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ جبکہ امدادی ٹیموں کو آمادہ باش کردیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ البرز میں زلزلے کے نتیجے میں چالوس روڈ پر چٹانیں گری ہیں امدادی ٹیمیں ممکنہ نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

News Code 1877490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =