سعودی عرب میں پہلی خاتون سفیرکی تعیناتی

بیلجیئم حکومت نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلی خاتون سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم حکومت نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلی خاتون سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کی جانب سے ڈومینیک مینیئیر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تعینات کیا جائے گا۔ جو اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں سفارت کاری کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔سعودی عرب کو جنسی تفریق کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا جاتا رہا ہے  اطلاعات کے مطابق ورلڈ اکنامک فارم کی تحقیق کے مطابق عالمی جنسی دوری کے حوالے سے سعودی عرب دنیا کی 144 ممالک میں 138 ویں نمبر پر آتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بعد اپنی پالیسیز میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے عورتوں کو گاڑی، ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دی تھی۔

News Code 1877482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =