اسرائیل کا حماس سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ

خبر آئی ڈی: 4112374 -
اسرائیل نے کہا ہے کہ الفتح اور حماس کے درمیان مصالحت کے تحت حماس کو ہتھیار پھینکنا ہوں گے اور اسرائیل کو بطور ایک ریاست تسلیم کرنا ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے کہا ہے کہ الفتح اور حماس کے درمیان مصالحت کے تحت حماس کو ہتھیار پھینکنا ہوں گے اور اسرائیل کو بطور ایک ریاست تسلیم کرنا ہو گا۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس حماس اور الفتح کے درمیان مصالحت  کے مطابق حماس کو تمام بین الاقوامی معاہدوں کا احترام بھی کرنا ہو گا۔الفتح اور حماس نے قاہرہ میں اتفاق کیا ہے کہ غزہ کا کنٹرول یکم دسمبر سے ایک مرتبہ پھر فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کر دیا جائے گا۔اسرائیلی مؤقف کے مطابق اگر حماس ایسا نہیں کرتی تو حکومتی سطح پر اس مصالحت  کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

1 + 2 =