ویتنام میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی

خبر آئی ڈی: 4112367 -
ویتنام میں سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویتنام میں سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی  تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے  جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قدرتی آفات  نے ویتنام کے مرکزاور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جب کہ رہائشی علاقوں پر تودے گرنے سے درجنوں افراد مٹی تلے دب گئے اور ملبے سے متعدد لاشیں نکالی گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق قدرتی آفات کے باعث 40 سےزائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن کیا جارہا ہے۔حکومت نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کے بحفاظت انخلا کو ممکن بنانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرلی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

8 + 0 =