روس کے پارلیمانی وفد کا دورہ امریکہ منسوخ

خبر آئی ڈی: 4112137 -
روسی ڈوما نے روس کے پرچم کی بے حرمتی پر اعتراض کرتے ہوئے روسی پارلیمانی وفد کا امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی ڈوما نے روس کے پرچم کی بے حرمتی پر اعتراض کرتے ہوئے روسی پارلیمانی وفد کا امریکہ کا دورہ منسوخ کردیاہے واضح رہے کہ امریکہ نے واشنگٹن میں روس کی تجارتی عمارت اور فرانسسکو اور روس کے قونصلخانہ سے روسی پرچم اتار دیا تھا جس کے بعد روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 8 =