ممبئی میں چار منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4111804 -
ہندوستان کے شہر ممبئی کے مضافاتی علاقے گھٹ کوپر میں چار منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی کے مضافاتی علاقے گھٹ کوپر میں چار منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق عمارت کے گراﺅنڈ فلور پر بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے مقامی رہنما سنیل شیتاب کی جانب سے تعمیرات کے دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت 17 افراد ہلاک اور ملبے تلے دب کر 22 فراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔امدادی ٹیمیوں کی مسلسل کوششوں سے 12 گھنٹے بعد مزید 3 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 300 سے زائد امدادی کارکنوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران کارکن زخمی بھی ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 3 =