امریکی صدر کو آگ سے نہیں کھیلنا چاہیے

بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مشل نے امریکی صدر ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو انتہائی خطرناک اور شرمآور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو آگ سے نہیں کھیلنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مشل نے امریکی صدر ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو انتہائی خطرناک اور شرمآور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو آگ سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا شمالی کوریا کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کا بیان انتہائی سخت ہے۔چارلس مشل نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ یہ طریقہ دنیا میں قیام امن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔وزیر اعظم بلجیم نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر انتہائی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سطح کا شخص اس طرح کی سخت زبان استعمال کر رہاہے۔انہوں نے تجویز کیا کہ پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور ان میں چین کو شامل کیا جائے اور امریکی صدر کو آگ سے کیھلنے سے پرہیز کرنا چآہیے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر کےخطاب کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

News Code 1875422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =