فیس بک پر 14 لاکھ 40 ہزار ڈالر جرمانہ عائد

خبر آئی ڈی: 4085863 -
اسپین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر قوانین کی خلاف ورزی پر 14 لاکھ 40 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر قوانین کی خلاف ورزی پر 14 لاکھ 40 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسپین کی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے صارفین کے نجی ڈیٹا تک مشتہرین کی رسائی روکنے میں ناکامی پر فیس بک پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ فیس بک نے اسپین میں اپنے صارفین کی نجی معلومات اکھٹی کیں اور انہیں واضح طور پر یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ معلومات کیسے استعمال کی جائیں گی۔ہسپانوی ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ فیس بک نے جو ڈیٹا اکٹھاکیا اس میں صارف کے نظریات، مذہبی عقائد، ذاتی پسند ناپسند اور دیگر معلومات شامل ہیں۔ ایجنسی کے مطابق فیس بک کی پرائیوسی پالیسی میں عمومی اور غیر واضح قسم کے قواعد و ضوابط موجود ہیں اور صارفین کی ذاتی معلومات اکھٹی کرنے سے قبل ان کے علم میں یہ بات نہیں لائی جاتی جو کہ معلومات کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کا مزید کہناتھاکہ ایک صارف نے فیس بک سے درخواست کی کہ اس کی جو بھی معلومات اکٹھی کی گئی ہیں اسے فیس بک کے سرور سے ہٹایا جائے لیکن فیس بک نے ایسا نہیں کیا۔ مگر جب اس سلسلے میں فیس بک سے رابطہ کیا گیا تو کمپنی کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں فرانس نے بھی صارفین کے ڈیٹا تک مشتہرین کی رسائی کو روکنے میں ناکامی پر فیس بک پر ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

1 + 9 =