ہندوستان نے روہنگیا کے مسلمان مہاجرین کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیدیا

خبر آئی ڈی: 4085847 -
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کےمسلمان مہاجرین ہندوستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندسوتانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کےمسلمان مہاجرین ہندوستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ،جموں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے روہنگیامہاجرین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان دہشت گرد گروپ میں بھرتی کئے جاسکتے ہیں جو سنگین سکیورٹی چیلنج ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شناخت کرکے ملک سے بے دخل کرے۔انہوں نے کہا کہ 40ہزار روہنگیا کے باشندے ہندوستان میں غیر قانونی طور پر قیام کررہے ہیں ان میں بڑی تعداد جموں،حیدرآباد،ہریانہ ،اترپردیش،دہلی اور راجستھان میں آباد ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

8 + 9 =