سری لنکا کی نیوی فورس نے12 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

خبر آئی ڈی: 4085635 -
سری لنکا کی نیوی فورس نے بین الاقوامی سمندری سرحد لائن عبور کرنے کے الزام میں 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت گرفتارکرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کی نیوی فورس نے بین الاقوامی سمندری سرحد لائن عبور کرنے کے الزام میں 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت گرفتارکرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکن نیوی نے رامس ورام کے ساحلی علاقے میں 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو بین الاقوامی سمندری سرحدی عبور کرنے کے جرم میں ان کی کشتیوں سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ان ماہی گیروں سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2 ممالک کے ماہی گیر اکثر حادثاتی طور پر ایک دوسرے کے علاقے میں داخل ہو جاتے ہیں اوراس کی سب سے اہم وجہ صحیح جگہ کا پتہ لگانے کے لئے ٹیکنالوجی کی کمی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

9 + 9 =