سوئٹزرلینڈ میں 2 ٹرینوں کے تصادم میں 30 افراد زخمی

سوئٹزرلینڈ میں 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے  میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ ایک سوئس گاؤں کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں اسٹیشن پر کھڑی ایک مسافر ٹرین سے دوسری ٹرین کا انجن آکر ٹکرا گیا۔ حادثے میں زیادہ تر اسکول کے بچے زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسیز سے اسپتال پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

News Code 1875214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =