کینیا میں پر تشدد مظاہروں میں 24 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4057763 -
کینیا کے صدارتی الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے صدارتی الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔نیروبی میں جاری ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پولیس فائرنگ سے ہلاکتوں کی آزاد چھان بین کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 2 =