کوئٹہ میں وہابی دہشت گردوں کے خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4057258 -
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 17 افراد  ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا جس کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑایا اور دھماکے میں 20 سے 25 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں آرمی کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس میں 8 اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک  اور 25 زخمی ہوئے، دھماکے میں آتش گیر مواد استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں قریبی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معمول کی سکیورٹی پر مامور فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے  ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

5 + 3 =