لاہور کےسروسزاسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور، فیصل آباد اور ملتان کےسرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آج دوسرے دن بھی ہڑتال پر ہیں، لاہور کےسروسزاسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دوسرے شہروں سے آئے مریض شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور، فیصل آباد اور ملتان کےسرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آج دوسرے دن بھی ہڑتال پر ہیں، لاہور کےسروسزاسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دوسرے شہروں سے آئے مریض شدید پریشانی کاشکار ہیں۔ ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں کام شدید متاثر ہے جس کی باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کےباعث ہونے والی مبینہ اموات کی تحقیقات کےلیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی ینگ ڈاکڑوں نے ہڑتال کرتے ہوئےایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں کام بند کر دیا ہے۔ مختلف وارڈز میں مریض تکلیف کے باعث پریشان حال ہیں، بہت سے مریضوں کو سرکاری اسپتالوں سے نجی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

ادھر حکومت پنجاب نے لاہور اورفیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کےباعث ہونیوالی مبینہ اموات کی تحقیقات کےلیے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، یہ ٹیمیں 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں گی۔

News Code 1874285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =