فیس بک امریکہ، آسٹریلیا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں بند

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک امریکہ، آسٹریلیا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں بند ہوگئی جب کہ فیس بک انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک امریکہ، آسٹریلیا اور بھارت سمیت کئی ممالک میں بند ہوگئی جب کہ فیس بک انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ اطلاعات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نامعلوم وجوہات کی بنا کر امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، بھارت اور ملائشیا میں بند ہوگئی جب کہ کئی ممالک میں جزوی اور کئی میں غیر جزوی طور پر کروڑوں صارفین فیس بک کی سہولت سے محروم ہیں۔ دنیا بھر کی ویب سائٹس کا اسٹیٹس بتانے والی ویب سائٹ ” ڈاؤن ڈیٹکٹر” کے مطابق فیس بک کی بندش کے حوالے سے 254 ایرر نوٹ ہوئے جس کے مطابق متاثرہ ممالک کے 59 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فیس بک مکمل طور پر بند ہے جب کہ 36 فیصد صارفین کو لاگ ان میں مسائل کا سامنا ہے اور صرف 4 فیصد صارفین کو فیس بک اس حالت میں میسر ہے کہ ان کے پاس تصاویر اور ویڈیوز نظر نہیں آرہی ہیں۔

News Code 1872376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =