تائیوان کی چین پر میزائل برسانے کی دھمکی

خبر آئی ڈی: 3936547 -
تائیوان کے وزیردفاع نے چین کودھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے ہم پر حملہ کیا تو ہم چین پر میزائلوں کی بارش کر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان کے وزیردفاع نے چین کودھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے ہم پر حملہ کیا تو ہم چین پر میزائلوں کی بارش کر دیں گے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع فینگ شی کوان کا کہنا تھا کہ اگر چین ہمارے ملک پر حملہ کرنے پر مصر رہا تو ہم اس کے فوجیوں کو ان کے ملک میں موجودفوجی اڈوں پر نشانہ بنائیں گے اور ان کی حملہ کرنے کی صلاحیت ختم کر دیں گے۔ اگر انہوں نے ہمارے ساحلوں کی طرف آنے کی کوشش کی تو ہم ان کے ساتھ سمندروں میں لڑیں گے اور ان کا صفایا کر دیں گے۔ واضح رہے کہ تائیوان نے پہلی بار کھلے عام اپنی میزائل ٹیکنالوجی کا اعتراف کیا ہے اور چین کو مذکورہ دھمکی دی ہے۔ وزیردفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہم کروز میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو  1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

9 + 4 =