حماس اور فتح کا اتحادی قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق

فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے نمائندوں کے درمیان اتحادی قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے نمائندوں کے درمیان اتحادی قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماسکو میں مذاکرات کے بعد فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس نے متحدہ قومی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس اور فتح نے ایک مشترکہ کونسل تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے جس میں  مہاجر فلسطینی نمائندے  بھی شامل ہوں گے۔ متحدہ قومی حکومت میں جہاد اسلامی تنظیم کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا گيا ہے جہاد اسلامی تنظیم نے ماسکو مذاکرات میں شرکت نہیں کی تھی۔فتح تنظیم کے اعلی اہلکار عزام الاحمد نے دونوں تنظیموں کے درمیان اتفاق کی تائيد کی ہے۔

News Code 1869815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =