زیورخ کی مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

سوئٹزرلینڈ کے بینکوں کے حوالے سے شہرت یافتہ شہر زیورخ میں ایک مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں کے حوالے سے شہرت یافتہ شہر زیورخ میں ایک مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زیورخ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملہ آور کا پتا نہیں لگ سکا ہے کیونکہ وہ فائرنگ کرتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم پولیس حکام نے حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

News Code 1869110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =