سوئس پارلیمان میں ملازمت پر پہلا حق سوئس شہریوں کو دینےکا قانون منظور

سوئس پارلیمان نے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کو ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئس پارلیمان نے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کو ہو گا۔ سوئٹزرلینڈ میں مسلسل یہ مطالبات کیے جاتے رہے ہیں کہ ملک میں نوکریوں کے مواقع کے لیے مقامی شہریوں کا ایک کوٹہ مقرر کیا جائے، تاہم اس حوالے سے یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ اگر سوئٹزرلینڈ ایسا کوئی سخت گیر قانون منظور کرتا ہے تو اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گی۔ یورپی کمیشن نے اس قانون کی منظوری کا محتاط انداز سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں یورپی یونین کی رکن ریاستوں سے بات چیت کی جائے گی تاکہ دیکھا جائے کہ کہیں اس قانون سے یورپی شہریوں کے حقوق تو متاثر نہیں ہوں گے۔

News Code 1869051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =