محرم الحرام 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا/ ایام عزا کا آغاز

پاکستان اور ہندوستان میں محرم الحرام 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم الشان قربانی کے یاد منانے کے سلسلے میں ایام عزا کا کل سے آغاز ہورہا ہے اس موقع پر پاکستان میں سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ہندوستان میں محرم الحرام 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے  کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم الشان قربانی کے یاد منانے کے سلسلے میں ایام عزا کا کل سے آغاز ہورہا ہے اس موقع پر پاکستان میں سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے ہیں۔ پاکستان کی  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ  مفتی منیب الرحمان کے مطابق محرم الحرام 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات  کے دفترمیں ہوا ۔ جس میں شہادتوں کی روشنی میں محرم الحرام کا چاند نظرآنے کا باقاعدہ طور پراعلان کردیا گیا ہے، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا۔ ادھر ہندوستان میں بھی محرم الحرام کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایام عزا میں تمام مسلمان اپنے نبی کریم حضرت محمد مصطفی کو ان نواسے کی عظیم قربانی تعزیت پیش کریں گے حضرت محمد مصطفی کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کربلا میں عظیم قربانی پیش کرکے ذبح عظیم کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔

News Code 1867328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =