پاکستان میں 12 خودکش حملہ آور 3 شہروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں

پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 3 بڑے شہروں میں افغانستان سے 8 سے 12 خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی رپورٹ دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 3 بڑے شہروں میں افغانستان سے 8 سے 12 خودکش حملہ آوروں کے داخل ہونے کی رپورٹ دی ہے۔وزارت داخلہ میں قائم نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے ان شہروں میں ریڈالرٹ جاری کر دیا، اطلاعات کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اورلاہورمیں اہم سرکاری و نجی عمارتوں، پبلک پارکس کوبڑے پیمانے پردہشت گردی کا شکار کرنے کے لیے 8سے 12خودکش حملہ آورپاکستان داخل ہوچکے ہیں جس کے بعدنیکٹانے حکومت پنجاب ، آئی جی و چیف کمشنر اسلام آبادکوہنگامی طورپرفیکس بھیج دیئے ہیں۔

اس صورتحال کے بعدوفاقی دارالحکومت میں جمعہ کی سہ پہر سے ایف نائن پارک ، چڑیا گھر، جناح سپر مارکیٹ، ریڈزون سمیت اہم سرکاری و نجی عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

News Code 1863500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =