مہر خبررساں ایجنسی نے رائ الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں لڑائی کے دوران یمن کے فراری اور مستعفی صدر منصورہادی کا حامی جنرل علی ناصر ہادی ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ عدن کے شہر التواہی میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی القاعدہ اور منصور ہادی کے حامیوں کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ اس لڑآئی میں منصور ہادی کا حامی جنرل علی ناصر ہادی ہلاک ہوگیا ہے منصور ہادی نے علی ناصر ہادی کو صوبہ عدن، صوبہ لحج اور صوبہ ابین کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس ۂڑائی میں منصور ہادی کے دس حامی مارے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ