نائجیریا

نائجیریا کے شاپنگ مال میں دھماکہ ، 21 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 2750597 -
مہر نیوز/ 26 جون / 2014 ء : نائجیریا میں شاپنگ مال میں بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں اجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں شاپنگ مال میں بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت ابوجا کے شاپنگ مال میں شائقین فٹبال اسکرین پر اپنی قومی فٹبال ٹیم اور ارجنٹائن کے درمیان برازیل میں جاری میچ دیکھ رہے تھے اور ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے پر خوشیاں منارہے تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 21 افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد شاپنگ مال میں افراتفری مچ گئی جبکہ شاپنگ مال میں لگی آگ کا دھواں فضاؤں میں بلند ہوتا دکھائی دیا۔ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

تبصرہ ارسال

4 + 7 =