حماس

مغربی کنارے میں حماس کی پہلی عظيم ریلی

خبر آئی ڈی: 2742879 -
مہر نیوز/ 14 دسمبر/ 2012ء: ہزاروں فلسطینیوں نے حماس کی ایک بڑی ریلی میں شرکت کی جو 2007 ء کے بعد مغربی کنارے میں حماس کی پہلی بڑی ریلی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہزاروں فلسطینیوں نے حماس کی ایک بڑی ریلی میں شرکت کی جو 2007 ء کے بعد مغربی کنارے میں حماس کی پہلی بڑی ریلی ہے۔مظاہرین نے حماس کی 25 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ غزہ میں حماس کی حکومت ہے۔مغربی کنارے میں فلسطینی انتظامیہ کی حکومت ہے اور پانچ سالوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب فلسطینی انتظامیہ نے غربِ اردن میں حماس کو ریلی کرنے کی اجازت دی ہے۔ فتح اور حماس میں قومی مصالحت کے نتیجے میں ایسا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائيل پر حماس کی فتح سے تمام فلسطینی اور مسلمان خوشحال ہیں صرف ان عرب حکمرانوں کو سرافکندگی کا سامنا ہے جو امریکہ اور اسرائيل کے حامی ہیں۔

تبصرہ ارسال

2 + 15 =