سعودی عرب کی شامی دہشت گردوں کو 100 ملین ڈالر کی امداد

مہر نیوز/ 12 دسمبر/ 2012ء: سعودی عرب نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے شام میں مسلح دہشت گردوں کو تسلیم کرنے کے بعد انھیں 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے شام میں مسلح دہشت گردوں کو تسلیم کرنے کے بعد انھیں 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے شامی دہشت گرد اتحاد کوسرکاری طور پرتسلیم کرلیا ہے اس سے قبل امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے بقول شامی دہشت گردوں کو شامی عوام کا نمائندہ قراردیا تھا۔ واضح رہے کہ  امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائیل شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔

News Code 1764848

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =