شام میں بشار اسد کی حمایت میں زبردست عوامی مظاہرہ

مہر نیوز- 7 اپریل 2012ء: شام کے دارالحکومت دمشق میں عوام کے مختلف طبقات نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت اور غیر ملکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کرنے کے عزم کا اظھار کرتے ہوئے عظیم مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں عوام کے مختلف طبقات نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت اور غیر ملکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کرنے کے عزم کا اظھار کرتے ہوئے عظیم مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت نعرے لگائے اور امریکہ اور اس کے اتحاد عرب ممالک کی مذموم  پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، یہ مظاہرے شام کی سوشلسٹ بعث پارٹی کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کئے گئے۔

 

مظاہرین نے شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر امریکہ ، سعودی عرب اور قطر کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔

News Code 1570968

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =