محمد خزاعی

ایرانی سائنسدانوں کے قتل پرعالمی خاموشی پر ایران کی شدید تنقید

خبر آئی ڈی: 2738822 -
مہر نیوز-12 جنوری 2012ء: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اراکین اور ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کو ایک خط میں تاکید کی ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی سائسندانوں کی شہادت میں غیر ملکی عناصر کا ہاتھ ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد خزاعی نےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اراکین اور ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے نام ایرانی سائنسداں مصطفی احمدی روشن کی شہادت کے بارے میں ایک خط میں تاکید کی ہے کہ  ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی سائسندانوں کی شہادت میں غیر ملکی عناصر کا ہاتھ ہے۔  انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ 11 فروری 2012 ء کو ایران کے سائنسداں مصطفی  احمدی روشن ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے احمدی روشن صنعتی شریف یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور نطنز کے ایٹمی پلانٹ میں  نائب سربراہ کی حیثیت سے کام کررہے تھے اس واقعہ میں دو افراد زخمی بھی  ہوئے جن میں سے  ایک  بعد میں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکرشہید ہوگیا۔ خزاعی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایرانی سا‏ئنسدانوں کو شہید کیا گيا ہے اور ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ایران کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی عناصر ایرانی سائنسدانوں کو شہید کرنے میں ملوث ہیں ۔ محمد خزاعی نے خط میں لکھا ہے کہ دہشت گردوں نے گذشتہ حملوں کی طرح اس حملے میں بھی مقناطیسی بم سے استفادہ کیا ہے اور اسے گاڑی کے ساتھ  چپکایا ہے انھوں نے لکھا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے اقتصادی اور سیاسی اقدام کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائی سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے اقتصادی ، سیاسی دباؤ کے ساتھ  ایرانی سائنسدانوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں  انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اقتصادی ، سیاسی اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو دنیا کی کوئي طاقت روک نہیں سکتی اور ایرانی عوام اپنے اس حق کا بھر پور دفاع کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران دہشت گردوں کے اس غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری کو بھی ایرانی سائنسدانوں کی شہادت پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں امریکہ ،اسرائيل  اور بعض علاقہ کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں

تبصرہ ارسال

6 + 2 =