یمن میں عوامی احتجاج جاری// حکومت کے تازہ حملے میں 3 افراد ہلاک

یمن کے صدر عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے سکیورٹی دستوں کے تازہ حملے میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صدر عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے  سکیورٹی دستوں کے تازہ حملے میں 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے منصوبہ پر عبد اللہ صالح دستخط نہیں کرےگا بلکہ حکمراں جماعت کے سکریٹری جنرل اس  منصوبہ پر دستخط کریں گے۔ واضح رہے کہ یمن کے عوام نے خلیج تعاون کونسل کے منصوبہ کو پہلے ہی رد کردیا ہے یمنی عوام کے مطابق امریکہ ،سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل یمنی ڈکٹیٹر صدر عبد اللہ صالح کی حمایت کررہے ہیں۔

News Code 1301363

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =