بحرینی سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

تہران میں یونیورسٹی طلباء نے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کے ہولناک اور بھیانک جرائم کے خلاف بحرینی سفارتخانہ کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں یونیورسٹی طلباء نے  بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کے ہولناک اور بھیانک جرائم کے خلاف بحرینی سفارتخانہ کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد ، آل خلیفہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے مظاہرین نے آل خلیفہ اور آل سعود کو آل یہود قراردیا  اور شیعہ سنی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ و آل سعود امریکی و اسرائیلی ایجنٹ ہیں ان کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ وہ اسلام کی  ذلت و رسوائی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ مظآہرین نے حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ بحرینی عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہ رہیں۔

News Code 1301357

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =