پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قاف کے درمیان سیاسی اتحاد متوقع

پاکستان مسلم لیگ قاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد پر اصولی طور پر اتفاق ہوگیا ہےجس کے بعد دونوں جماعتیںصرف شراکت اقتدار کے لیے ہی نہیں بلکہ آئندہ انتخابات میں بھی سیاسی اتحادبرقراررکھیں گي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان مسلم لیگ قاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد پر اصولی طور پر اتفاق ہوگیا ہےجس کے بعد دونوں جماعتیںصرف شراکت اقتدار کے لیے ہی نہیں بلکہ آئندہ انتخابات میں بھی سیاسیاتحادبرقرار رکھیں گي۔ جمعرات کو پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے اعزاز میں ایوان صدر میں ضیافت کا اہتمام کیا جس کے دوران فریقین میں دو گھنٹے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مسلم لیگ قاف کے رہنما فیصل صالح حیات نےکہا کہ صدر زرداری نے ان کی جماعت کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں حصہ داری کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعظم کا عہدہ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

News Code 1301347

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =