ایئرانڈیاکی نوے فیصد پروازیں منسوخ

ہندوستان کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے تقریباً آٹھ سو پائلٹوں کی ہڑتال آج چوتھے روز بھی جاری ہے جس جس کے نتیجے میںبیشتر پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستان کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے تقریباً آٹھ سو پائلٹوں کی ہڑتال آج چوتھے روز بھی جاری ہے جس جس کے نتیجے میںبیشتر پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں۔ہڑتال کا سلسلہ منگل کی نصف شب سے شروع ہوا تھا لیکن ابھی اس ہڑتال کے ختم ہونے کے آثار نہیں ہیں۔عام طور پر دن میں سرکاری ایئر لائن کی سوا تین سو پروازیں ہوتی ہیں لیکن جمعہ کو صرف چالیس اڑانیں بھری گئیں اور سنیچر کو تقریباً نوے فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اس ہڑتال کی وجہ سے اب تک تقریباً اٹھائیس کروڑ روپےکا نقصان ہو چکا ہے۔ اس دوران حکام نے کئی پائلٹوں کو برخواست کر دیا ہے۔

حکومت اور ایئر انڈیا کے ملازمین کی ایسوسی ایشن کے درمیان بات چيت ناکام ہوگئی ہے اور پائلٹوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک وہ کام پر واپس نہیں لوٹیں گے۔

واضح رہے کہ ملکی پروازوں کے پائلٹ غیر ملکی پروازوں کے پائلٹوں کے برابر تنخواہوں اور سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

News Code 1301283

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =