جہنم کا ایندھن دنیا کے فرعون اور کفر کے سرپرست بنیں گے

قم – مہر خبررساں ایجنسی: آیت اللہ جوادی آملی نے درس اخلاق میں کہا ہے کہ دنیا کے فرعون اور کفر کے سرپرست جہنم کا ایندھن بنیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جوادی آملی نے درس اخلاق میں کہا ہے کہ دنیا کے فرعونوں اور کفر کے سرپرستوں کو جہنم کا ایندھن بنایا جائۓ گا۔ آیت اللہ جوادی آملی نے رضاکار فورس ، یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کے طلباء کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انسان ایک حقیقی اور تکوینی مخلوق ہے اور یہ حقیقی مخلوق راکد اور جامد نہیں ہے بلکہ رشد و نمو اور تکامل کی حامل ہے انھوں نے کہا کہ انسان کے بعض قوانین انسان کے ثقافتی آداب و رسوم اور عادات پر مشتمل ہیں جبکہ بعض قوانین الہی ہیں جن میں واجبات، مکروہات، محرمات ، مباحات اور مستحابات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جہنم ایک موجود ہے جس کا ایندھن بعض فرعون نما انسان قرارپائیں گے انھوں نے کہا کہ جہنم کا ایندھن باہر سے نہیں لایا جائے گا بلکہ بعض ظالم افراد اور فرعونوں کو جہنم کا ایندھن بنایا جائے گا ۔ انھوں نے دنیا کے موجودہ حقوق انسانی قوانین  پر شدید تنقید اور کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے موجودہ حقوق انسانی قوانین غیر معیاری اور غیر تعمیری ہیں۔

News Code 1301168

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =