امریکہ کی چھ ریاستوں میں بدترین طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد329 تک پہنچ گئی ہے

امریکہ کی چھ ریاستوں میں گذشتہ اسی سالہ تاریخ کے بدترین طوفان سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 329 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی چھ ریاستوں میں گذشتہ اسی سالہ تاریخ کے بدترین طوفان سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 329 تک پہنچ گئی ہے۔امریکی صدراوبامہ نے ریاست الباما کا دورہ کیااورمتاثرین کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔طوفان اور تیز ہوا کے جھکڑوں نے ریاست الباما میں بڑے پیمانے پرتباہی پھیلی ہے۔جہاں ہزاروں مکانات گرگئے اورلاکھوں لوگ بجلی کے بغیررہنے پرمجبورہیں ۔صرف الباما میں دوسواٹھائیس افرادکے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔امریکی صدر باراک اوبامہنے طوفان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست الباما کادورہ کیا۔ ریاستٹینی سی میں چونتیس،مسی سپی میں تینتیس،جارجیا میں پندرہ،آرکنساس میں چھ اورورجینیا میں پانچ افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

News Code 1301105

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =