امریکی جنرل تیسری جنگ پاکستان میں لڑےگا

امریکی اخباروشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کے سربراہ بن گئے تو نائن الیون کے بعد اپنی تیسری جنگ پاکستان میں لڑیں گے.

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہامریکی اخباروشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کے سربراہ بن گئے تو نائن الیون کے بعد دو جنگیں لڑنے والا یہ امریکی جنرل اپنی تیسری جنگ پاکستان میں لڑے گا. اخـبار کے مطابق خطے میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کو زیادہ سے زیادہ مسلح کرنا ڈیوڈ پیٹریاس کی اولین ترجیح ہوگی، اخبار کے مطابق ڈیوڈ پیٹریاس کی بطور سی آئی اے سربراہ نامزدگی سے پاکستانی خفیہ ایجنسی  آئی ایس آئی خوش نہیں ہے۔امریکی اخبار کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس ایسے وقت میں سی آئی اے کی کمانڈ سنبھال رہے ہیں جب امریکی سی آئی اے افغانستان سے لے کر یمن تک متنازعہ علاقوں میں کام کر رہی ہے۔ ایجنسی نے اپنی پیراملٹری طاقت میں بھی ٹھوس بنیادوں پر اضافہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے پاکستان میں لگاتار ڈرون حملے کر رہی ہے اور اوبامہکے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک ایک سو بانوے میزائل حملے ہو چکے ہیں ، اخبار کے مطابق حملوں میں تیزی کی بڑی وجہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس ہیں جو ڈرون حملوں کے مضبوط حامی ہیں ۔

News Code 1301083

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =