کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئےہیں۔پاکستان  پولیس کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود گارڈن ایسٹ میں ایک شخص کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا پاک کالونی میں میوہ شاہ قبرستان سے تین گھنٹے کے دوران دو نوجوانوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔دونوں مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ گلشن اقبال بلاک7 سے25 سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ ڈیفنس فیز6 میں فائرنگ سے سیکوریٹی گارڈ ہلاک ہوگیا، شاہ فیصل کالونی اور گلزار ہجری میں فائرنگ سے دو افرادزخمی ہوگئےہیں۔

News Code 1300421

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =